پٹرول ریلیف اسکیم 9771 کے تحت مستحق شہریوں کو پٹرول کی قیمت میں 100 روپے فی لیٹر ریلیف دی جائے گا۔ اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لیے شہریوں کو پہلے 9771 پر رجسٹریشن کرانا ہوگی، جبکہ رعایتی پٹرول حاصل کرنے کے لیے فیول ٹوکن بھی لینا ہوگا۔
پٹرول ریلیف اسکیم 9771 رجسٹریشن اور ٹوکن کا طریقہ جاری
پٹرول ریلیف حاصل کرنے کے لیے پہلے REG لکھ کر 9771 پر ایس ایم ایس بھیجنا ہوگا۔ رجسٹریشن کے پیغام میں شناختی کارڈ نمبر، گاڑی کا نمبر، صوبائی کوڈ اور گاڑی کی رجسٹریشن کی تاریخ مقررہ طریقے کے مطابق درج کرنا ہوگی۔
رجسٹریشن کامیاب ہونے کے بعد شہری پٹرول ریلیف کے لیے ٹوکن حاصل کرسکتے ہیں۔
Read Also — Result News
AIOU Unofficial Transcript 2026 By Roll No Download PDF Spring/Autumn
MBBS Merit List 2026 2027 in Pakistan Public & Private Medical Colleges
AMC Merit List 2026 Army Medical College MBBS BDS
MBBS Fee Structure 2026 2027 in Pakistan Public & Private Medical Colleges
UHS PGET Entry Test Result 2026 Check Online
پٹرول ٹوکن کیسے حاصل کریں؟
رعایتی پٹرول لینے کے لیے TOK لکھ کر 9771 پر ایس ایم ایس کرنا ہوگا۔ جواب میں موصول ہونے والا فیول ٹوکن متعلقہ پٹرول پمپ پر دکھا کر رعایتی پٹرول حاصل کیا جاسکے گا۔
100 روپے فی لیٹر پٹرول ریلیف
اس اسکیم کے تحت ہر لیٹر پٹرول پر 100 روپے کی رعایت دی جائے گی۔
-
موٹر سائیکل اور رکشہ کے لیے ماہانہ 20 لیٹر تک پٹرول
-
20 لیٹر پر زیادہ سے زیادہ 2,000 روپے ماہانہ ریلیف
-
800 سی سی تک گاڑیوں کے لیے ماہانہ 30 لیٹر تک پٹرول
-
30 لیٹر پر زیادہ سے زیادہ 3,000 روپے ماہانہ ریلیف
9771 پٹرول اسکیم کب شروع ہوگی؟
اسلام آباد میں پٹرول ریلیف کا آغاز پیر اور منگل کی درمیانی شب سے ہوگا، جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب سے یہ سہولت فراہم کی جائے گی۔
پیٹرول ریلیف اسکیم میں رجسٹریشن کا طریقہ کار جاری
پٹرول ریلیف اسکیم 9771 سے فائدہ اٹھانے کے لیے پہلے REG کے ذریعے رجسٹریشن کریں اور کامیاب رجسٹریشن کے بعد TOK لکھ کر 9771 پر ایس ایم ایس کے ذریعے پٹرول ٹوکن حاصل کریں۔ ٹوکن دکھا کر مقررہ حد کے مطابق 100 روپے فی لیٹر پٹرول ریلیف حاصل کیا جاسکتا ہے۔





